1 جنوری، 2012، 8:58 PM

میزائل کا کامیاب تجربہ

ایران کابحری مشقوں کے دوران درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

ایران کابحری مشقوں کے دوران درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

مہر نیوز-1 جنوری 2012ء:اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے خلیجِ فارس میں بحری مشقوں کے دوران درمیانہ فاصلے تک زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے خلیجِ فارس میں بحری مشقوں کے دوران درمیانہ فاصلے تک  زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اس میزائل میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا گيا ہے یہ میزائل راڈار پر نظر نہیں آتا۔ بحری مشقوں کے ترجمان جنرل موسوی نے کہا ہے کہ ایران نے اس میزائل کو مقامی طور پر تیار کیا ہے اور یہ کسی بھی دشمن سے مقابلہ کرنے کی صلاحت رکھتا ہے اور اسے نیوی کے جہازوں پر نصب کر دیا گیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران دشمن کے کسی بھی ممکنہ حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے امادہ ہے اگر ایران کے مفادات کو کوئی نقصان پہنچا تو ایران علاقہ میں مغربی ممالک کے مفادات پر کاری ضرب لگتے ہوئے  آبنائے ہرمز کی گزرگاہ  بند کرسکتا ہے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب سربراہ میجر جنرل سلامی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کا دفاعی جغرافیائی علاقہ ہے اور ایران اس علاقہ کو دشمن کے لئے بند کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ خطے میں مو جود دشمن کی فوجوں پر ایرانی سپاہ کی کڑی نظر ہے۔

News ID 1498773

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha